رپورٹرز کی پریم کہانی

صحافتی مزاح

مونث: اجی سنئیے کب تک فری ہوئیے گا۔ فوری بیپر کرنا ہے مجھے آپکا

مذکر: بس شادی کے لیے فیچر پیکج تیار کر کے ابھی رابطہ کرتا ہوں

مونث : جی بہتر! میں نے گھر پہ ہماری شادی کے لیے ابتدائی ٹکرز فائل کرنا شروع کر دئیے ہیں

مذکر: بہت خوب امید ہے دونوں خاندان ہماری شادی کی پریس کانفرنس جلد ہی کریں گے

مونث: خیال کیجئیے گا شادی کی فوٹیجز میں کیمرہ مین وائٹ بیلنس کا خیال رکھے

مذکر: آپ بے فکر ہو جائیے کسی قسم کا بھنڈ نہیں ہونے دوں گا

مونث: جلد ہی ہم لائیو ہوں گے نا؟ آپ صرف میرا پھٹہ گھما کر تو نہیں نکل جائیں گے؟؟

مذکر: یقین رکھئیے میں اپنی خبر کبھی کٹ کاپی پیسٹ نہیں کرتا۔ ہماری کہانی بریکنگ ہی رہے گی ہمیشہ۔

صرف او سی وی او ہی نہیں ہو گا اس پہ ہم باقاعدہ پروگرام کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے