الیکشن کمشنرگلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں مصروف ہیں : بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

گلگت میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے بلاول نے الیکشن کمشنرگلگت بلتستان پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔

بلاول کاکہنا تھاکہ الیکشن کمشنرگلگت بلتستان اپنے عہدےکاپاس نہیں رکھ سکے، وہ اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات عوام کےسامنےلائیں، الیکشن کمشنر سیاسی لوگوں کے پاس جاکر بیٹھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں تو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کا معاملہ نہیں، ہمیں سرکاری نتائج کا انتظار ہے، الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں لگا ہے،سازش کےتحت خواتین کو ووٹ کا استعمال نہیں کرنے کردیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ آزاد امیدوار صرف جنوری تک انتظارکریں، پی ٹی آئی والے آزاد امیدواروں کو بے وقوف بنا رہے ہیں،کامیاب امیدواروں کوسوچنا چاہیےکہ کیا وہ ایک دو مہینے کے لیے سب کچھ کھوناچاہتے ہیں،ہم کٹھ پتلی حکومت سے آزادی لے کر رہیں گے، جی بی 2 گلگت 2 سےجلد خوشخبری ملےگی۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نےسب زیادہ ووٹ دیکر ہمارے منشور کو اپنایا ہے، یہاں پی ٹی آئی نے سب سےزیادہ سیٹیں اور پیپلزپارٹی نےسب سےزیادہ ووٹ لیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے