جمعرات : 19 نومبر 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]مائيک پومپيو کا مقبوضہ گولان کی پہاڑيوں کا دورہ[/pullquote]

امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو آج مقبوضہ گولان کی پہاڑيوں کا دورہ کر رہے ہيں۔ يہ سن 1967 ميں اس شامی علاقے پر اسرائیلی قبضے کے بعد کسی اعلیٰ سطحی امريکی اہلکار کا پہلا دورہ ہے۔ پومپيو نے اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کے ہمراہ ايک پريس کانفرنس ميں جمعرات کے دورے کی تصديق کی۔ يروشلم ميں اسی پريس کانفرنس ميں پوميو نے يہ اعلان بھی کيا کہ فلسطينيوں کے ساتھ سلوک کی وجہ سے اسرائيل يا اس کی اشياء کا بائيکاٹ اور ان پر پابندی لگانا اب امريکا کی نظر ميں ’سامیت مخالف‘ مانا جائے گا۔

[pullquote]کشمير ميں جھڑپ: چار عليحدگی پسند ہلاک[/pullquote]

بھارت کے زير انتظام کشمير ميں آج ہونے والی جھڑپوں ميں کم از کم چار عليحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہيں۔ پوليس نے بتايا کہ جموں کے نواح ميں جمعرات کی صبح تين گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس ميں دو پوليس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مشتبہ باغی ايک ٹرک پر سوار تھے اور انہوں نے ايک چيک پوائنٹ پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے رد عمل ميں کارروائی کی گئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

[pullquote]برطانيہ نے افغانستان ميں اپنے فوجيوں کی تعداد کم کرنے کا فيصلہ کر ليا[/pullquote]

امريکا کے بعد اب برطانيہ نے بھی افغانستان ميں تعينات اپنے فوجيوں کی تعداد کم کرنے کا فيصلہ کر ليا ہے۔ وزير دفاع بين واليس اس بارے ميں جمعرات کو اعلان کيا۔ انہوں نے بتايا کہ ملکی سلامتی کو يقينی بنانے کے ليے امريکا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ واليس نے کہا کہ اس وقت نہ تو امريکا تمام تر دستے واپس بلا رہا ہے اور نہ ہی برطانيہ ايسا کرے گا البتہ دستوں کی تعداد کم ضرور کر دی جائے گی۔ واشنگٹن انتظاميہ نے بدھ کو اعلان کيا تھا کہ جنوری تک عراق اور افغانستان ميں تعينات امريکی فوجيوں کی تعداد ڈھائی ڈھائی ہزار کر دی جائے گی۔ اس وقت افغانستان ميں امريکا کے ساڑھے چار ہزار کے قريب اور عراق ميں تين ہزار کے قريب فوجی تعيات ہيں۔

[pullquote]برطانوی افواج کی بہتری کے ليے وسيع تر سرمايہ کاری زير غور[/pullquote]

برطانيہ ميں مسلح افواج کی بہتری کے ليے وسيع تر سرمايہ کاری زير غور ہے۔ وزارت دفاع آئندہ چار برسوں کے ليے آج ايک منصوبہ پيش کر رہی ہے، جسے سرد جنگ کے بعد سب سے بڑی سرمايہ کاری قرار ديا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو وزير اعظم بورس جانسن کی حمايت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ اضافی فنڈنگ برطانوی فوج و فوجی ساز و سامان ميں جدت لانے پر صرف کی جائے گی تاکہ مستقبل کے سکيورٹی چيلنجز سے نمٹنے کے ليے فوجی دستے تيار ہوں۔ مسلح افواج کو معمول کی فنڈنگ کے علاوہ ساڑھے سولہ بلين پاؤنڈر فراہم کيے جائيں گے۔

[pullquote]ايرانی پاسداران انقلاب نے بحری بيڑا لانچ کر ديا[/pullquote]

ايرانی پاسداران انقلاب نے ايک بحری بيڑا لانچ کرنے کا دعویٰ کيا ہے۔ اس بحری بيڑے پر ہيلی کاپٹر، ڈرون طيارے اور ميزائل لانچر لادے جا سکتے ہيں۔ جاری کی جانے والی تصاوير ميں ديکھا جا سکتا ہے کہ اس جہاز پر زمين سے فضا ميں اپنے ہدف کو نشانے بنانے والا نظام بھی نصب ہے اور اينٹی ايئر کرافٹ ميزائل دفاعی نظام بھی۔ اس بحری بيڑے کا نام سابقہ کمانڈر عبداللہ روداخی کے نام پر رکھا گيا ہے۔ ڈيڑھ سو ميٹر طويل يہ جہاز خليج فارس کے پانيوں ميں گشت کرے گا۔ بظاہر يہ خطے ميں کشيدگی اور امريکی بحری بيڑوں کا جواب ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے