قصور: پولیس اہلکار کی شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق، 3 خواتین زخمی

قصور: پولیس کانسٹیبل کی شادی میں ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پھول نگر کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں پولیس کانسٹیبل حسنین کی شادی کی تقریب میں 8 سے 10 افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس سے شادی میں شریک 10 سالہ آمنہ گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

شادی میں ہوائی فائرنگ سے 3 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں دولہےکا بھائی حسن اور کزن ذوالفقار شامل ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے