نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا وزیر خارجہ چن لیا

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے انتھونی بلینکن کو وزیرخارجہ چن لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انتھونی بلینکن وزارت خارجہ میں سینئر عہدے پر کام کرچکے ہیں اورعالمی معاہدوں کی پاسداری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

انتھونی بلینکن اوبامہ انتظامیہ کے دور میں نائب وزیر خارجہ سمیت نائب قومی سلامتی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ اس وقت کے نائب صدر جوبائیڈن کے ساتھ قومی سلامتی مشیر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پرانے ساتھی کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف نامزد کر چکے ہیں۔

رون کلین اوباما دور میں 2009 سے 2011 کے جوبائیڈن کی نائب صدارت کے وقت وائٹ ہاؤس میں ان کے چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے