اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی

اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی ساڑھے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شیخ محمد فرید نامی جیولرز کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تین افراد جیولری دیکھنے کے بہانے دکان پر آئے اور کافی دیر تک جیولری پسند کرنے کے بعد ایک دم مجھ پر پستول تان لی۔

جیولری شاپ کے مالک کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور دکان سے 350 سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

سائل نے بتایا کہ ڈکیتوں نے مجھے اور میرے ملازم فہیم کو ریسٹ روم میں بند کیا اور فرار ہو گئے۔

جیولر محمد فرید کا کہنا تھا کہ ایک چور کی عمر 25 سے 30 سال، دوسرے کی 35 سے 40 اور تیسرے کی 45 سال کے درمیان تھی، سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ میں جیولر کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے