گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے اراکین کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو مشاورت کے لیے گلگت سے اسلام آباد طلب کر لیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ جی بی کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام شامل ہیں جب کہ سہیل عباس کو بورڈ آف ریونیو اور شمس لون کو وزارتِ خوراک کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جاوید مناوا کو خزانہ، وزیر کلیم کو ورکس اور راجہ ناصر عباس کو اسپورٹس، کلچر اور سیاحت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ اعظم کو تعلیم، راجہ محمد زکریا خان کو زراعت اور حاجی شاہ بیگ کو جنگلات اور جنگلی حیات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا ہے اور دونوں کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے