کراچی: مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مہندی کے کارخانے میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مہندی کے کارخانے آتشزدگی کا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے