لندن میں نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا

لندن: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نواز شریف، سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شامل تھے۔

نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان بھجوانے کے لیے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اتوار 22 نومبر کی صبح انتقال کر گئی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے