بچپن میں غلطی سے ناک میں جانے والا سکہ کئی دہائیوں بعد نکال لیا گیا

بچے کھیل میں اکثر غلطی سے اپنے حلق، ناک یا کان میں کچھ ڈال لیتے ہیں لیکن کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی نے بچپن میں اپنی ناک میں کچھ ڈالا ہو اور وہ کئی دہائیوں بعد نکالا گیا ہو؟

سننے میں یہ بات حقیقت سے دور ہی لگ رہی ہو گی لیکن یہ سچ ہے کہ روسی شہری نے 6 سال کی عمر میں اپنی ناک میں غلطی سے سکہ ڈال لیا تھا اور وہ 59 سال کی عمر میں ان کی ناک سے نکالا گیا ہے۔

مقامی اسپتال کے ڈاکرز نے بتایا کہ ان کے پاس حال ہی میں ایک انوکھا کیس آیا، مریض کا کہنا تھا کہ کزشتہ کئی ماہ سے وہ ناک کے بائیں نتھنے سے بلکل سانس نہیں لے پا رہے تھے۔

ڈاکٹرز نے 59 سالہ مریض کا سی ٹی اسکین کیا جس میں انہوں نے دیکھا کہ ان کی ناک کا بائیں نتھنہ کسی چیز کی وجہ سے بلاک ہے۔

بعدازاں ڈاکٹرز نے اینڈواسکوپی کے ذریعے ان کی ناک سے وہ چیز نکالی اور اسے نکالنے کے بعد ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ وہ ایک سکہ ہے۔

ڈاکٹرز نے جب مریض کو وہ سکہ دکھایا تو مریض کو یاد آیا کہ جب وہ 6 سال کے تھے تو غلطی سے ان کی ناک میں وہ سکہ چلا گیا تھا اور ان کی والدہ بہت سخت تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی والدہ کو اس بارے میں نہیں بتایا اور وہ خود بھی یہ بھول گئے تھے کہ ان کی ناک میں سکہ گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے