بابراعظم پر الزامات لگانے والی خاتون مقدمے کیلیے عدالت پہنچ گئی

لاہور: قومیکرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر شادی کا جھانسہ دینے سمیت دیگر الزامات لگانے والی خاتون نے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بابراعظم کے ساتھ 11 سالہ تعلق کا الزام لگانے والی خاتون حامیزہ نے تھانہ نصیر آباد میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دی تھی جس کے بعد خاتون نے ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں بھی درخواست دائرکی ہے۔

عدالت نے خاتون کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حامیزہ مختار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بابراعظم نے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ انکاری ہے، بابر نے شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دیا لہٰذا عدالت اس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔

خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے جب کہ خاتون حامیزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے