وزیراعظم نے سول سرونٹس کارکردگی اور نظم و ضبط قواعد کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے سول سرونٹس کارکردگی اور نظم و ضبط قواعد 2020 کی منظوری دے دی۔

قوانین کا مقصد سول سرونٹس کی کارکردگی بہتر، محکمانہ احتساب کا نظام شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

اس متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمانہ احتساب کا عمل تیز بنانے کی خاطر افسر مجاز کا درجہ ختم کردیا گیا ہے۔

اب نچلی سطح پر ہی افسر مجاز کی جانب سے معمولی سزائیں دیے جانے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انکوائری کمیٹی یا افسر کی جانب سے کارروائی کا وقت 60دن متعین کیا گیا ہے، اتھارٹی کی جانب سے کیس کا فیصلہ 30 دنوں میں کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے