سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ،ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی آج کیا پوزیشن

[pullquote]روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی آج کیا پوزیشن رہی؟[/pullquote]

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 64 پیسے بڑھ کر 160 روپے 46 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 80 پیسے ہے ۔

[pullquote]ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔[/pullquote]

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 993 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 30 ڈالر اضافے سے 1831 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے