پی ڈی ایم کا جلسہ 13 دسمبر کو ہی ہو گا، تصادم ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کا جلسہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں ہی ہو گا۔

پی ڈی ایم پنجاب کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے کسی جلسے میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملتان میں جو رویہ حکومت نے اختیار کیا، وہ آمریت میں بھی نہیں دیکھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گا اور اگر تصادم ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک پی ڈی ایم نے لاہور جلسے کے لیے درخواست نہیں دی ہے، جب جلسے کی درخواست آئے گی تو حکومت اپنی حکمت عملی سامنے لائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمانوں کے پاس معلومات ہی نہیں ہوتیں، لاہور جلسے کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے