ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔

ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر کے ذریعے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع دی۔

گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 59 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں ملالہ یوسفزئی کا اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میری عمر 23 سال ہے اور میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں سماجی کارکن ہوں ،آپ میں سے کئی لوگ مجھے میری اقوام متحدہ کی تقریر، نوبیل تقریر یا پھر میری کتاب آئی ایم ملالہ کو پڑھنے سے جانتے ہیں جب کہ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہیں جانتے جن کے لیے میں اپنا مختصراًتعارف کروارہی ہوں ‘۔

59سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی نے اپنی تعلیم، تحریر کردہ کتابوں، پسندیدہ مشغلوں ، تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں سمیت ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی اپیل بھی کی۔

ٹک ٹاک پر ملالہ یوسف زئی کا آفیشل اکاؤنٹ ملالہ فنڈ کے نام سے ہے۔ ملالہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اگرچہ فولورز کی تعداد فی الحال کم ہے لیکن اس کے برعکس تقریباً 80 ہزار صارفین کی جانب سے ملالہ کی ویڈیو کو لائیک کیا جاچکا ہے ۔

ملالہ یوسف زئی پر حملہ
واضح رہے کہ ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد ملالہ کو زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

15 اکتوبر 2012 کو حالت میں بہتری آنے کے بعد ملالہ کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا۔

نوبیل انعام سے نوازا گیا
12 جولائی 2013 کو ملالہ نے اپنی سالگرہ کے دن اقوام متحدہ میں خطاب کیا۔ 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں ملالہ نے امن کا نوبیل ایوارڈ حاصل کیا۔

دنیا کی بااثر ترین شخصیت اور اعزازات
اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی مسلسل 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جب کہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔

ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رواں سال 22 سالی کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرچکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے