دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سر فہرست رہا

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست رہا اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رہی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی صبح 11 بجےکی رپورٹ کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 234 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے، دہلی دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر موجود رہا۔

کراچی میں ملیر کے قریب فضائی آلودگی معتدل درجے پر 76پرٹیکیولیٹ میٹرز کی ریکارڈ کی گئی جس کے تحت کراچی آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر رہا۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے