شہبازشریف اور حمزہ پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ جیل منتقل

ن لیگ کے صدر شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد دونوں کو دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔

پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد جیل حکام پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ماڈل ٹاؤن سے لے کر جیل روانہ ہوئے۔ دونوں کو الگ الگ گاڑیوں میں جیل پہنچادیا گیا۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث پیرول پررہا کیا گیا تھا۔ حکومت پنجاب نے گزشتہ روز ان کی رہائی میں 24 گھنٹے کی توسیع کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے