حکومت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اٹلانٹا کی طرز پر اپنا سی ڈی سی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نمائندہ دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان قائم کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سی ڈی سی کو صدارتی آرڈیننس یا بل کے ذریعے قائم کیا جائے گا جس کا ڈرافٹ بھی بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی سی پاکستان قائم کرنے کے لیے امریکی، چینی اور برطانوی حکومتیں مدد کررہی ہیں، سی ڈی سی پاکستان کے بعد ہمیں این سی اوسی اور این ای اوسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ امریکا اوریورپ میں موجود پاکستانی ڈاکٹربھی اس سلسلے میں پرعزم اورپرجوش ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے