وزیراعظم کا دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس، ایف سی تعینات کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ملکی امین اسلم کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سزائیں ملیں گی۔

وزیراعظم نے گلگت فاریسٹ میں ایف سی کے مسلح جوانوں کی 4 پلٹونیں بھی تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ایف سی حکام کو حکم دے دیا گیا، فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا، ایف سی کے مسلح جوان فاریسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہگلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے