تنخواہ روکنے پر کورونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسر نے تنخواہ روکنے پر ادارے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس میجنمنٹ (ایچ آر ایم) سے انوکھا انتقام لے لیا۔

کے ایم سی کے کورونا سے متاثرہ افسر نے تنخواہ روکنے پر ڈاریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ دیا۔ کورونا مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جا کر بھی افسران سے ملاقات کی۔

کورونا مریض نے ڈاریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا، افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔

کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہزار انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، انہیں 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا، اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر ان کی تنخواہ روک لی گئی تھی۔

جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ شہزار انور نے بہانے سے دفتر میں گھس کر میرے قریب آنے کی کوشش کی گئی، شہزاد انور کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا، مجھے چار ماہ قبل بھی کورونا مثبت آیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے