کراچی: افسران کو گلے لگانے پر کورونا سے متاثرہ کے ایم سی افسر کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: تنخواہ روکنے پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگانے والے مبینہ کورونا پازیٹو افسر کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تنخواہ روکنے پر کورونا کے متاثرہ مریض افسر کی جانب سے ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگانے اور بوسہ لینے کے معاملے کا مقدمہ کے ایم سی افسر شہزاد انور کے خلاف درج کیا گیا جو متاثرہ ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی نے درج کرایا۔

مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور دھمکی دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

جمیل فاروقی نے پولیس کو بیان دیا کہ کے ایم سی افسر شہزاد انور کچھ افراد کے ہمراہ میرے دفتر میں آئے اور زبردستی مجھے گلے لگایا اور گردن پر بھی چوما اوربعد میں مجھے بتایا کہ وہ کورونا پازیٹو ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ملزم کورونا پازیٹو ثابت ہوگیا تو وبائی امراض پھیلانے کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔

واضح رہےکہ متاثرہ افسر نے گزشتہ روز ڈائریکٹر ایچ آر سے ملنے کے بعد اپنے کورونا کے مریض ہونے کا انکشاف کیا تھا، کورونا مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی تھی۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی کے مطابق متاثرہ مریض شہزار انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھا، شہزاد انور کو 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر تنخواہ روک لی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے