5 بچوں کو نہر میں پھیکنے والے سنگدل باپ نے اعترافی بیان میں کیا انکشاف کیا؟

چونیاں: اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑا ظلم ہو گیا، بچوں کی یاد ستاتی ہے۔

پانچ بچوں کو نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ نے پولیس کو اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ دھکا دیتے وقت بچوں نے شور نہیں کیا، اگر وہ شور کرتے تو شاید مجھے ان پر ترس آ جاتا۔

ملزم نے بتایا کہ بیوی سے تلخ کلامی اور جھگڑے پر طیش میں آ گیا تھا، رشتہ داروں کے طعنوں نے یہ کام کرنے پر مجبور کیا، بچوں کی یاد ستاتی ہے، مجھ سے بڑا ظلم ہوا۔

دوسری جانب نہر میں تین بچوں کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ 2 بچوں کی لاشیں کل نکال لی گئی تھیں، باقی تین بچوں کی تلاش کے لیے 2 کشتیاں، 20 ریسکیو اہلکار اور غوطہ خور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، بچوں کے ملنےتک آپریشن جاری رہےگا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔

[pullquote]قصور: سنگدل باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا[/pullquote]

قصور میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور 2 بچوں کی لاشیں چکوکی کے قریب بی ایس لنک کینال سے نکال لی گئیں جب کہ دیگر 3 بچوں کی تلاش کے لیے بی ایس لنک کینال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک سال کا احمد اور 4 سال کی فضا شامل ہے جب کہ 3 سالہ تاشہ، 5 سالہ زین اور 7 سال کی نادیہ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ اٹاری ورک کا رہائشی ہے تاہم بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او قصور کے مطابق واقعےکی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے