پاکستانی ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر گئے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

پاکستانی ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں سے بھر گئے ہیں اور اس وبا کی دوسری لہر کے دوران انہیں مریضوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ یہ بات ملکی ڈاکٹروں کی تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سجاد قیصر نے آج اتوار کے روز بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صورت حال نازک تر ہوتی جا رہی ہے اور کورونا کے نئے روزانہ کیسز مسلسل زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں دو دسمبر سے اس وائرس کی نئی انفیکشنز کی روزانہ تعداد بدستور تین ہزار سے زیادہ ہی رہتی ہے۔ مجموعی طور پر ملک میں کورونا وائرس کے چار لاکھ سولہ ہزار سے زائد کیسز اور آٹھ ہزار تین سو ساٹھ سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے