آئی سی سی نے انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ2016 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اوردفاعی چیمپیئن جنوبی افریقہ کے درمیان27 جنوری کوہوگا۔ انڈر19 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 14 فروری کو ڈھاکہ میں ہوگا۔ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کیلئے 4 پولز بنائے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم کو گروپ بی میں سری لنکا،کینیڈا اورافغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 28جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

دوسرا میچ 30 جنوری کوکینیڈا اور آخری راو¿نڈ میچ 3 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے