شہداء فورم نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی انکوائری کیلئے ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر دیا

شہداء فورم نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی انکوائری کیلئے ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر دیا۔

سولہ دسمبر کے حوالے سے تمام تقاریب سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔۔

پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شہداء فورم نے وفاقی اور صوبائی خکومت کی طرف سے سانحہ کی ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقاریب میں شرکت کرنے سے بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہوئے شہداء فورم کے صدر فضل خآن کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو وعدے کئے وہ سب بھلا دیئے،

وفاقی اور صوبائی خکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔ خکومت نے شہید بچوں کی یاد میں ۲ ارب روپے سے یادگار بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک اینٹ بھی نھیں لگایا،

شہداء فورم نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے اور جیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

شہداء فورم کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خآن نے بھی شہید بچوں کا وکیل بنے کا وعدہ کیا لیکن پھر پوچھا تک نھیں، شہداء فورم نے سولہ دسمبر تک مطالبات نہ مانے جانے پر انتہائے قدم اٹھانے کی دھمکی دےدی۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے