کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا: سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا جب کہ شہر کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے۔

کراچی میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ شہر میں جاری آپریشن دہشت گردوں ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے خلاف ہے، آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہر میں کافی حد تک امن بحال کردیا ہے اور اب کراچی کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کی کارروائیوں سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑا جاچکا ہے جب کہ اب شہر میں پائیدار امن کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اور اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے