پاکستانی نژاد علی زیدی وائٹ ہاؤس ماحولیات سے متعلق ڈپٹی نیشنل ایڈوائزر مقرر

پاکستانی نژاد علی زیدی کو وائٹ ہاوس کے ماحولیات سے متعلق ڈپٹی نیشنل ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ ان کی ذہین اور تجربہ کار ٹیم پہلے روز ہی سے ماحول سے متعلق درپیش خطرات سے نمٹنا شروع کردے گی ۔

پاکستانی نژاد امریکی علی زیدی نے اوباما بائیڈن انتطامیہ کو ماحولیات سے متعلق ایکشن پلان بناکرعمل کیا تھا اور پیرس معاہدے پر مذاکرات کیے گئے۔

واضح رہے کہ علی زیدی امریکی ریاست پینسلوانیا میں مقیم ہیں، انہوں نے ہاروڈ یونیورسٹی میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر صدراوباما کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا اور بعد میں تعلیم مکمل کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے