چین کی سرکاری خبر ایجنسی کی غلطی نے صدرکو عہدہ صدارت سے ہی مستعفیٰ کرادیا

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے چار صحافیوں کو غلطی سے چینی صدر ژی جن پنگ کے مستغفی ہونے کی خبر پر نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

جمعے کے روز جوہانسبرگ میں چین اور افریقہ کے اجلاس کی خبر دیتے ہوئے ان صحافیوں سے ٹائپنگ کی ایک غلطی ہوئی جس کا مطلب تھا کہ چینی صدر نے استغفیٰ دیدیا ہے۔

چینی زبان پیچیدہ اور مشکل ہے اور سرکاری خبررساں ایجنسی میں ملازمت کرنے والے صحافیوں نے یکساں آواز والے دو الفاظ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بدل دیا اور حادثاتی طور پر اس کا مطلب چینی صدر کا استغفیٰ سمجھا گیا نا کہ چینی صدر کی تقریر، اس کے بعد کئی اخبارات نے اس خبر کو شائع بھی کردیا اور اسی طرح مزید بے چینی اور غلط فہمی کا فروغ ہوا۔

چینی زبان میں zhi ci کے معنی تقریر کے ہیں جب کہ اخبارات میں ci zhi چھپا جسے استغفیٰ کہا جاتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے