اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج شروع ہورہی ہے

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سمیت دیگر ممالک کے حکام شرکت کریں گے۔
اسلام آباد میں منعقدہ ہارٹ ایشیا کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جب کہ کانفرنس کے آج کےسیشن میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج شرکت کریں گی جب کہ افغان صدر اشرف غنی کل کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کا خواہاں ہے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس خطے میں تعاون اور رابطے بڑھانے کے لئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے