گلگت :جیل کے مسائل کے حل کیلئے سروس سٹرکچر کی منظوری ناگزیر ہے :سپرنٹنڈنٹ خدا یار

گلگت : ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مناور گلگت بلتستان خدا یار نے جیل مسائل کے حوالے سے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل جیل گلگت مناور میں مسائل سے چشم پوشی نہیں کرسکتے ہیں لیکن اس میں قانونی رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔

ملک کے دیگر صوبوں میں جیل خانہ جات کا اپنا سروس سٹرکچر ہے جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک سابقہ نظام کے تحت معاملات چلائے جارہے ہیں، 2009 میں پہلی مرتبہ جیل خانہ جات کے لئے الگ آئی جی متعین کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے مسائل کے حل کے لئے سروس سٹرکچر کی منظوری ناگزیر ہے تاہم سروس سٹرکچر کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیر بحث ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیل قوانین کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کا کوئی عہدہ نہیں ہے تاہم مجھے یہ زمہ داری دیدی گئی ہے۔ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کوشش کرتے ہیں کہ جیل میں آنے والے قیدیوں کو سہولیات ملے اور یہ معزز شہری بن کر واپس معاشرے میں جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے