پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں ایک بار پھر عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔

پاکستان بار کونسل کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب سے پاکستان بار کونسل کے 11 ممبران منتخب ہوئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے بھاری کامیابی سمیٹ لی۔

عاصمہ جہانگیر گروپ نے 9 جبکہ حامد خان گروپ کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے، جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلاء نے جشن منایا۔

جیتنے والے امیدواروں میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، طاہر نصر اللہ وڑائچ، سید قلب حسن، حفیظ الرحمان، عابد ساقی، شفقت چوہان، اشتیاق اے خان، پیر مسعود چشتی، عزیز اکبر بیگ اور حسن رضا پاشا شامل ہیں۔

گیارہ نشستوں پر 25 امیدوار میدان میں اترے تھے، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے اپنی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کروایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے