کرک میں مندر مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افرادگرفتار

پشاور: پولیس نے کرک میں مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کرک میں متاثرہ مندر کا دورہ کیا اور اس موقع پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرک واقعے کے مرکزی ملزم مولوی شفیق سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے کی وسیع پیمانے پر تفتیش جاری ہے، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اوراقلتیوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔

ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو برابر مذہبی، سیاسی اور سماجی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے