اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں : فضل الرحمان

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے مؤقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا مرحلہ باقی ہے، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔

بہاول پور ریلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ آج کا شو بہت اچھا اورتاریخی ہو گا، رکاوٹیں پہلے بھی توڑیں اب بھی توڑیں گے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر آنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آج بہاولپور میں ریلی نکالی جا رہی ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے جبکہ ریلی میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین بھی شریک ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے