بہاولپور، 6 افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ایف آئی آر درج

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں لڑکی سے 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے نتیجے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ گذشتہ شب حاصل پور میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کومیڈیکل اور زخمی نوجوان ( لڑکی کے بھائی) کو طبی امداد کے لیے اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اورمتاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی، خدشہ ہے ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھناؤنا اقدام کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرانی رنجش اور اجتماعی زیادتی کےواقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملزمان گھر میں گھس آئے تھے، اہلخانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی کے زخمی بھائی کا ملزمان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ مسلح افراد نے میرے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے