مچھ واقعے کے خلاف کراچی میں دھرنوں کے باعث ٹریفک جام، پروازیں تاخیر کا شکار

یامچھ میں 11 افراد کے قتل کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دھرنوں کے باعث ٹریفک جام اور پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں چند روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف کراچی کے 6 مختلف مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں۔

دھرنوں کے باعث شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں احتجاجی دھرنے کے باعث مسافروں اور عملے کو فلائٹس کے لیے ائیرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اور عملے کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ائیر لائن کی لاہور جانے والی پرواز پی ایف141 ایک گھنٹہ 14 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 آدھہ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کراچی سے سوئی کی پرواز پی کے 157 دو گھنٹے تاخیر سے 12 بجے روانہ ہوئی۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر وقت کو مدنظر رکھ کر ائیرپورٹ پہنچیں، مسافر معلومات کے لیے فلائٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے