کرپشن اور 2 شادیوں کے جرم میں بڑے چینی بینکر کو سزائے موت

چینی عدالت نے ملک کے بڑے بینکر کو کرپشن سمیت دو شادیوں کے جرم میں سزائے موت سنادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی عدالت نے سابق بینکر اور پارٹی عہدیدار کو انتہائی ہائی پروفائل کرپشن، رشوت ستانی اور دو شادیوں کے کیس میں سزائے موت سنائی ہے۔

چین کی چار بڑی سرکاری ایسٹ مینجمنٹ فرمز میں سے ایک کے سابق چیئرمین کے خلاف درجنوں مقدمات میں قانونی کارروائی کی گئی، ان پر اپنے 10 سالہ دور میں 276 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی کرپشن کا الزام تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر رشوت لی جن میں لوگوں کو رشوت لے کر نوکری دینا، پورموشن اور ٹھیکے شامل ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم اس جرم کا بھی مرتکب پایا گیا کہ ملزم پہلے سے بچوں اور بیوی کی موجودگی کے باوجود دوسری بیوی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں مالی بدعنوانی کے بڑے کیسز میں سزائے موت سنائے جانے کا یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ملزم کو دو سال کی مہلت دیے بغیر سزائے موت دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے