مریم اور بلاول کا کوئٹہ جاکر ہزارہ مظاہرین سے ملاقات کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت کیلئے کل کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 4 دن اور راتوں سے شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ نواز شریف کی ہدایت پر کل یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے وہاپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہنچنے والی حکومتی ٹیم کے بھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

[pullquote]مریم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا بھی کوئٹہ جانے کا فیصلہ[/pullquote]

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں کل کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کوئٹہ جائیں گے اور سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت کیلئے کل کوئٹہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہنچنے والی حکومتی ٹیم کے بھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے