سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیر پر تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیرکے مقدمے میں تین ملزمان کوسزائے موت سنادی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یہ مقدمہ گزشتہ 4 سال سے زیر سماعت تھا جس پر عدالت نے ٹرائل مکمل کرکے 15 دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے آج بروز جمعہ مقدمے کا فیصلہ سناتےہوئے تین ملزمان عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت کا حکم دیا۔

عدالت نے ایک ملزم پروفیسر انوار کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے