کراچی: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیمیکل فیکٹری میں لگی ہے جسے بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں جبکہ دیگر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے اندر نہیں جا پا رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موقع مل رہا ہے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، خاتون سمیت کئی افراد کو فیکٹری سے نکالا بھی جا چکا ہے۔

سندھ رینجرز نے پہنچ کر آگ سے متاثرہ فیکٹری کو حصار میں لے لیا، رینجرز کے جوان فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ فیکٹری میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جبکہ تین منزلہ عمارت میں آگ کے باعث دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں اور دھواں دور دور تک پھیل گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے