شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

سھاھزاداسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

شہزاد اکبر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب معافی مانگیں یا 50 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب کے الزامات شہزاد اکبرکو فعال کردار نبھانے سے روکنےکی کوشش ہیں، الزامات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

نوٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر موسوی سے50 فیصد کمیشن مانگنے کا الزام لگایا لہٰذا وہ وکلا کی فیس بھی ادا کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے