نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔

نیب کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے جب کہ ان پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام بھی الزام ہے۔

نیب نے سلیم مانڈوی والا کے ساتھ ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کریں گے، نیب اتنے عرصے سے جھوٹے الزامات پر میڈیا ٹرائل کرتا رہا، شکر ہے نیب نے ریفرنس تو دائر کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے