فضل الرحمان عالم دین ہیں، اسلام کی طرف دیکھیں اسلام آباد کی طرف نہیں : شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست بند گلی کی بجائے اب میدان میں آگئی ہے۔

آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں، وہ اسلام کی طرف دیکھیں، اسلام آباد کی طرف نہیں، ایسے نعرے نہ لگائیں جو اشتعال پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔

اس موقع پر وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ سپریم کورٹ فیض آباد دھرنے میں کہہ چکی ہے ہرجگہ احتجاج اور دھرنا نہیں ہوسکتا، قانون کے دائرے میں رہ کر ریاست آپ کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے