چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کردی

پاکستان سے چین پہنچنے والے 10 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چین نے قومی انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی آمد پر 3 ہفتوں کے لیے پابندی عائد کردی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے چین کی جانب سے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کی 72 گھنٹے پہلے ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ مسافر چین پہنچے تو وہاں ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے جب کہ چینی فضائی کمپنی کے ہفتہ وار 19 پروازیں پاکستان آتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے