براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں : فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 80 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے ، اور یہ بات اب لندن کی عدالت کہ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پھر کہتے ہیں کہ نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں، بھائی کیسے آگے جاسکتے ہیں! اگر ان کو چھوڑ دیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں براڈ شیٹ معاملےکی تحقیقات کے لیے وفاقی وزراء شبلی فراز ، فواد چوہدری اور شیریں مزاری پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی۔

شبلی فراز کمیٹی کے کنوینئرہوں گے اور یہ کمیٹی کابینہ کو 48گھنٹوں میں براڈشیٹ معاملے پر سفارشات پیش کرےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے