اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر کے پی اسمبلی کے 26 ارکان کی رکنیت معطل

پشاور: الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے جن میں صوبائی وزراء شوکت علی یوسفزئی، ہشام انعام اللہ اور معاون اطلاعات کامران بنگش بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر صوبائی اسمبلی کی 4 خواتین ممبران کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے