کراچی: گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالے وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: فیروز آباد پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان منگل کی صبح ایک گھر میں واردات کر رہے تھے کہ فیروز آباد پولیس نے مددگار 15 کو ملنے والی اطلاعات پر فوری کارروائی کی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ کے دوران 4 ملزم عزیزالرحمان، عبداللہ، نور علی اور جاوید زخمی ہوئے جب کہ ان سمیت دیگر ساتھیوں شاہد، صادق خان اور رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان وارداتوں کے لیے بنگلوں کا عقبی راستہ استعمال کرتے تھے۔ آہنی گِرلیں اور دروازے کے کاٹنے کے لیے کٹر استعمال کرتے تھے۔

پولیس کےمطابق ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی وائٹ کرولا کار، موٹر سائیکل، کٹرز، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں رائفل، دو نائن ایم ایم پستول اور مختلف بور کے 4 دیگر پستول برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں زخمی اور گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان میں بیشتر افغانی باشندے جب کہ دیگر مقامی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے