مشرف نے طاقتور ہونے کے باوجود گھٹنے ٹیک دیے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا : وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے طاقت ور ترین ہونے کے باوجود ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا۔

دورہ جنوبی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرے کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، جتنی مرضی بلیک میل کرلیں، ان کو این آر او نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ جنرل پرویز مشرف آرمی چیف اور ملک کے صدر تھے، امریکا ان کے ساتھ تھا، ججز اور نیب ان کے ماتحت تھے لیکن انہوں نے ان ڈاکوؤں کو 2 بار این آر او دے دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرف دباؤ برداشت نہیں کرسکے، طاقت ور ترین ہونے کے باوجود ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کی جنگ جیتیں گے تو قوم اوپر اٹھے گی، یہ کہتے ہیں باقی چوروں کوپکڑو ان کوچھوڑدو، جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک کو ٹھیک راستے پر لےکر آرہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے