علی زیدی نے حساس خط کیسے میڈیا کو جاری کیا؟ سعید غنی کی تنقید

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خفیہ خط کو علی زیدی نے منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رکن قومی اسمبلی اور کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگ بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چا ہتے ہیں، اسی سلسلے میں آج ایم کیو ایم کے سکھر سے دو مرتبہ ایم پی اے بننے والے سلیم بندھانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کورنگی کے مختلف عہدیداران نے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ کے خط کو منظرعام پر لانے پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے اجلاس میں تلخی ضرور ہوئی تھی، وزیراعلیٰ نے جو خط لکھا تھا اس کا انہیں بھی علم نہیں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ خط پر’کانفیڈینشل‘ لکھا ہوا ہے، لوگ اندازہ لگالیں کہ کن کی جانب سے سنجیدگی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، علی زیدی نے خط میں وہ کچھ لکھ دیا جو نہیں لکھنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ نے میٹنگ کے دوران انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا اور اسد عمر سے کہا کہ ایسا رویہ وفاقی وزیر کی جانب سے مناسب نہیں، وزیراعلی نے اسد عمر سے اس پر گلہ ضرور کیا یہ آدمی اس لائق نہیں کہ اسے ایم این اے ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے