راولپنڈی میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق

راولپنڈی میں فائرنگ کر کے کار شوروم کے مالک اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کار چوک کے قریب ایک کار شوروم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شوروم کا مالک شریف اور اس کا بیٹا عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ شریف کے دوسرے بیٹے نے کی اور موقع سے فرار ہو گیا، دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جلد مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے