بلاول نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیکر عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا : شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز دے کرعمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بلاول اب وزیراعظم کو سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ کہنا شروع کردیں۔

انہوں نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھرنےکا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سوچ اور جمعیت علمائے اسلام کے اندر تفریق دکھائی دے رہی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو آئینی انداز میں شکست دیں گے، جسٹس (ر) عظمت سعید کی دیانت داری کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، اگر اپوزیشن والوں کا دامن صاف ہے تو گھبراہٹ کس چیز کی ہے، ہم سے حساب مانگتے ہیں آپ بھی حساب دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے